January 16, 2021

حیدرآباد کے پرانا شہر سے دو لڑکیاں لاپتہ

حیدرآباد کے پرانا شہر سے دو لڑکیاں لاپتہ

حیدرآباد _13جنوری( اردولیکس) حیدرآباد کے پرانے شہر کے دو مقامات سے دو لڑکیاں لاپتہ ہوگئیں۔عثمان باغ کاماٹی  پورہ کی 20 سالہ ریشمہ اس ماہ کی 11 تاریخ کو شام 8 بجے کے قریب اپنے گھر کے قریب واقع ایک کرانہ اسٹور گئی تھی۔ لیکن واپس نہیں لوٹی ۔اس کا سیل فون بھی بند بتا رہا تھا گھر والوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ایک اور واقعہ چندرائن گٹہ کے غازی ملت کالونی میں پیش آیا جہاں کنیز فاطمہ (19)  اس مہینے کی 10 تاریخ کی شام کو کچھ بتائے بغیر گھر سے باہر چلی گئیں۔کافی تلاش کرنے کے بعد گھر والے پولیس میں شکایت درج کروائے۔

Post source : urduleaks