January 16, 2021

رکن کونسل کویتا چارمینار کے پاس ایک ہوٹل میں چائے نوش کی

رکن کونسل کویتا چارمینار کے پاس ایک ہوٹل میں چائے نوش کی

 حیدرآباد _ 13 جنوری ( اردو لیکس) ٹی آر ایس کی رکن کونسل و تلنگانہ جاگروتی کی صدر کے کویتا نے شہر حیدرآباد کے تاریخی چارمینار کے دامن میں سنکرانتی تہوار سے پہلے منائے جانے والے بھوگی تہوار کی تقاریب میں حصہ لیا۔کویتا  نے  تلنگانہ جاگروتی تنظیم کی ارکان اور پارٹی کے لیڈروں کے ساتھ آج صبح 5.30بجے چارمینار پہنچیں اور ان تقاریب میں حصہ لیا۔انہوں نے اس سالانہ پروگرام کے موقع پر تمام کی خوشحالی اور بہتر صحت کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔انہوں نے چارمینار کے قریب واقع ایک ہوٹل میں پارٹی لیڈروں کے ساتھ چائے بھی پی۔اسی دوران کویتا نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھوگی کی روشنی سے لوگوں کی زندگیوں میں نئی صبح طلوع ہو۔انہوں نے تمام کی خوشحالی اور بہتر صحت کیلئے بھی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

Post source : urduleaks