January 16, 2021

سابق چیف منسٹر ڈاکٹر ایم چنا ریڈی کی یوم پیدائش تقریب _ مختلف قائدین کا خراج

سابق چیف منسٹر ڈاکٹر ایم چنا ریڈی کی یوم پیدائش تقریب _ مختلف قائدین کا خراج

 

حیدرآباد _ 13 جنوری ( اردو لیکس) سابق چیف  منسٹر ڈاکٹر ایم چنا ریڈی  کی 102 ویں یوم پیدائش کی تقریب کے موقع پر صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی  ایم پی نے حیدرآباد کے  راک گارڈن ، اندرا پارک میں منعقدہ تقریب میں آنجہانی چیف منسٹر کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ پی سی سی صدر نے ڈاکٹر چنا ریڈی کو ایک دوراندیش ،بہترین حکمران قرار دیا ۔ اس تقریب میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین شریک ہوئے۔ سابق وزیر و چنا ریڈی کے فرزند ایم  ششی دھر ریڈی  نے اس پروگرام کا اہتمام  کیا تھا اس تقریب میں ہماچل پردیش کے  گورنر بنڈارو دتاتریہ ،  رکن اسمبلی سریدھر بابو  نے  بھی شرکت کی۔اس کے علاوہ سابق ٹی پی سی سی صدور وی۔ ہنمنت راؤ  پونالا لکشمیا۔ سابق وزراء  جانا ریڈی ، سمرسمہا ریڈی،رامولو نائک ،اے آئی سی سی سکریٹریز جی چننا ریڈی ، رودر راجو ، ایم انیل کمار یادو جنرل سکریٹری آل انڈیا یوتھ کانگریس کمیٹی اور انچارج مشیرآباد اسمبلی حلقہ، ٹی پی سی سی کے جنرل سکریٹریز بولو کشن، ناگیش مدیراج ، ترجمان  جی نرنجن ، ٹی پی سی سی کے سکریٹری راجندر یادو، سابق فلور لیڈر جی ایچ ایم سی  محمد واجد حسین ، سابقہ ​​کارپوریٹرس ایم آر سرینواس ،  کانگریس کے سینئر قائدین محمد غوث ، محمد نصیر ، مشیرآباد یوتھ کانگریس کے صدر وینکٹ ، نعیم الدین ، محمد مقصود، عتیق صدیقی اور دیگر موجود تھے۔

Post source : urduleaks