
نئی دہلی _ 13 جنوری ( اردو لیکس) بی جے پی کے رکن اسمبلی سنگیت سوم نے کورونا ویکسین پر شکوک و شبہات کا اظہار کرنے والوں پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ سنگیت سوم نے کہا کہ جو مسلمان ملک کے سائنسدانوں پر اعتماد نہیں کرتے وہ پاکستان جاسکتے ہیں۔ کچھ مسلمان کہتے ہیں کہ وہ ہمارے سائنسدانوں پر اعتماد نہیں کرتے ہیں۔ ‘بدقسمتی سے کچھ مسلمان ملک کے سائنسدانوں اور پولیس پر اعتماد نہیں کرتے ہیں۔ انہیں وزیر اعظم مودی پر بھی اعتماد نہیں ہے۔ صرف وہ پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں ۔ اس لئے انہیں پاکستان جانا پڑے گا۔