January 16, 2021

شادی سے انکار پر معشوقہ کا ایک مہینے سے عاشق کے گھر پر دھرنا

شادی سے انکار پر معشوقہ کا ایک مہینے سے عاشق کے گھر پر دھرنا

اوٹکور _ 13 جنوری ( اردو لیکس)شادی سے انکار پر ایک معشوقہ نے اپنے عاشق کے گھر کے سامنے گذشتہ ایک ماہ سے دھرنا کررہی ہے یہ واقعہ تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع کے اوٹکور گاوں کا ہے جہاں تبسم سلطانہ نامی لڑکی نے مقامی نوجوان محمد فہیم الدین پر الزام عائد کیا کہ نوجوان نے شادی سے انکار کرتے ہوئے دوسری لڑکی کے ساتھ شادی کی تیاریاں کررہا ہے لڑکی نے کہا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ محبت کرتے تھے اور شادی سے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے فہیم الدین نے اس کے ساتھ رسم کی تقریب بھی انجام دی تھی اور اب اچانک شادی سے انکار کررہا ہے تبسم سلطانہ نے کہا کہ وہ شادی پر رضامندی تک فہیم کے مکان کے سامنے سے نہیں ہٹے گی۔

Post source : urduleaks