January 16, 2021

حیدرآباد میں معمولی بات پر ہوئے جھگڑے میں نوجوان کی موت

حیدرآباد میں معمولی بات پر ہوئے  جھگڑے میں نوجوان کی موت

حیدرآباد _14 جنوری( اردو لیکس) حیدرآباد میں موٹرسائیکل کو ٹکر دینے کے معمولی واقعہ کے بعد  دو نوجوانوں کے مابین ہونے والے جھگڑے میں ایک کی موت ہوگئی ہے۔ چلکل گوڑہ کے 20 سالہ فیضل نے  ایل این نگر میں دو دن قبل ناصر کی گاڑی کو ٹکر دے دی ۔جس میں ناصر کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور ناصر چہارشنبہ کی رات   اپنے دوستوں کو ساتھ لے کر فیضل کو اس کی گاڑی کے بارے میں بات کرنے کے لئے بلایا۔ ناصر اور فیضل کے مابین گاڑی کو درست کروانے کے مسئلہ پر بحث ہوگئی۔ ناصر اور اس کے دوستوں نے فیضل پر   حملہ کردیا  جس کے نتیجہ میں فیضل موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ چلکل گوڑہ پولیس نے موقع پرپہنچ کر ملزم ناصر ، اس کے دوستوں ارباز ، عارف ، سونو اور رحیم کوگرفتار کرلیا۔ فیضل کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کردی گئی۔

Post source : urduleaks