January 16, 2021

سنکرانتی کے موقع پر مرغوں کی روایتی لڑائی

سنکرانتی کے موقع پر مرغوں کی روایتی لڑائی


وجے واڑہ _14 جنوری( اردو لیکس)سنکرانتی کے موقع پر آندھراپردیش اور تلنگانہ کے اضلاع گنٹور‘ کرشنا‘ مشرقی و مغربی گوداوری اور نلگنڈہ، کریم نگر  مرغوں کی لڑائی کے روایتی کھیل کھیلے جارہے ہیں۔ سنکرانتی کے موقع پر شرطیں لگا کر مرغوں کی لڑائی کا اہتمام ساحلی آندھراپردیش کے اضلاع میں کئی صدیوں سے جاری ہے۔ اس کے لئے مرغوں کو سال بھر تیار کیاجاتا ہے۔اس کے لئے خاص مرغ لائے جاتے ہیں اور سٹہ بازی کرتے ہوئے ان کی لڑائی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔لڑائی کے موقع پر مرغوں کے پیروں پر تیز دھار چھوٹی چاقو لگائی جاتی ہے   تلنگانہ میں بھی کئی مقامات پر مرغیوں کی لڑائی کا کھیل پولیس سے بچتے ہوئے کھیلا جاتا ہے 

Post source : urduleaks