January 23, 2021

سرسلہ کے زرعی باولی میں گرا تیندوا فرار ہوگیا

سرسلہ کے زرعی باولی میں گرا تیندوا فرار ہوگیا

سرسلہ _14 جنوری ( اردو لیکس)ضلع سرسلہ کے ملکاپور کے  قریب گذشتہ روز زرعی باولی میں گرنے والا تیندوا فرار ہوگیا۔گزشتہ روز تیندوے کو دیکھنے کے لئے ہجوم جمع ہوگیا تھا جس کے بعد یہ تیندوا باولی میں پتھر کی آڑ میں چھپ گیا تھا۔اس کو بچانے کیلئے شروع کئے گئے آپریشن میں رکاوٹ پیدا ہوگئی کیونکہ تاریکی کی وجہ سے ٹیم کو مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑا۔حکام نے شبہ ظاہر کیا کہ یہ تیندوا پہاڑی علاقوں سے یہاں آیا تھا۔اس کے باولی سے لاپتہ ہونے کی اطلاع کے ساتھ ہی محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے مقامی افراد کو چوکس کیا اور کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ چوکنارہیں

Post source : urduleaks