January 16, 2021

بڑی خبر _ سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ کمیٹی سے کسان لیڈر بھوپندر سنگھ مان دستبردار

بڑی خبر _ سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ کمیٹی سے کسان لیڈر بھوپندر سنگھ مان دستبردار

نئی دہلی _ 14 جنوری ( اردو لیکس) سپریم کورٹ کی جانب سے کسانوں کے احتجاج  کا حل ڈھونڈنے کے لئے تشکیل کردہ چار رکنی کمیٹی میں شامل بھوپندر سنگھ مان  نے کمیٹی سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے بھوپندر سنگھ مان  بھارتیہ کسان یونین کے صدر ہیں  انھیں سپریم کورٹ نے کسانوں کے احتجاج کو ختم کرنے کے لئے چار رکنی کمیٹی میں شامل کیا تھا تاہم بھارتیہ کسان یونین کے صدر  بھوپیندر سنگھ مان نے  ایک صحافتی بیان  جاری کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے تین زرعی قوانین پر کسان یونین کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے مجھے 4 رکنی کمیٹی میں شامل کرنے پر  میں عدالت عظمیٰ کا شکر گزار ہوں۔ ایک کسان اور خود ایک یونین لیڈر کے طور پر، کسان یونین اور عام آدمی کے درمیان جذبات اور خدشات کو دیکھتے ہوئے میں پنجاب یا کسانوں کے مفاد سے سمجھوتہ نہیں کرنے کے لئے کسی بھی عہدے کو چھوڑنے کے لئے تیار ہوں۔ میں خود کو کمیٹی سے الگ ہورہا ہوں اور میں ہمیشہ اپنے کسانوں اور پنجاب کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

Post source : urduleaks