January 23, 2021

یکم فروری کو مرکزی بجٹ _ 29 جنوری کو صدر جمہوریہ کا خطبہ

یکم فروری کو مرکزی بجٹ _ 29 جنوری کو صدر جمہوریہ کا خطبہ

نئی دہلی _14 جنوری ( اردو لیکس) مرکزی  وزیر فینانس نرملا سیتارامن آنے والے مالی سال (2021-22) کا سالانہ بجٹ  یکم فروری کو صبح 11 بجے  پارلیمنٹ کو پیش کریں گی۔  صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند  29 جنوری کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس خطاب کریں گے۔ چند سال قبل  تک ریلوے کا خصوصی بجٹ پیش کیا جاتا  تھا۔ لیکن نریندر مودی حکومت نے سال 2017 سے اس روایت کو ختم کردیا۔ریلوے بجٹ کو بھی عام بجٹ میں پیش کردیا جائے گا

Post source : urduleaks