January 23, 2021

ویراٹ کوہلی کے گھر میں بیٹی کا جنم_ امیتابھ بچن کا دلچسپ ٹویٹ

ویراٹ کوہلی کے گھر میں بیٹی کا جنم_ امیتابھ بچن کا دلچسپ ٹویٹ

 

حیدرآباد _ 14 جنوری ( اردو لیکس) ٹیم انڈیا کے کپتان ویراٹ کوہلی کے گھر لڑکی پیدا ہوئی۔ کوہلی نے خود ٹویٹر اور انسٹاگرام پر اس کی اطلاع دی ہے۔ جس پر  مشہور شخصیات سے لے کر کرکٹ شائقین تک ویراٹ کوہلی  کو مبارکباد دے رہے ہیں ۔ مبارکباد دینے والوں میں بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن بھی شامل ہیں ان کا ایک دلچسپ ٹویٹ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ امیتابھ بچن نے ٹویٹ کیا کہ پوری کرکٹ ٹیم مستقبل میں ویمن کرکٹ ٹیم بنانے کے لئے مل کر کام کر رہی ہے۔ اس میں ، انہوں نے تمام کرکٹرس کے ناموں کی فہرست پوسٹ کی ۔ ان تمام کو بیٹیاں پیدا ہوئی ہیں۔ اور تبصرہ کیا کہ دھونی کی بیٹی  آیا اس  ٹیم کی کپتان ہوں گی ۔ اس فہرست میں بالترتیب رائنا ، گمبھیر ، روہت ، شمی ، رہانے ، جڈیجا ، پجارا ، ساہا ، بھجی ، نٹراجن اور امیش یادو کے نام ہیں۔امیتابھ بچن نے کہا کہ وہ سب مستقبل کی
خواتین کرکٹ ٹیم کے لئے تیاری کر رہے ہیں۔

Post source : urduleaks