انٹرٹینمنٹ

ابھیشک بچن نے بیوی اور بیٹی کے ساتھ سالگرہ منائی

حیدرآباد۔8فروری(سٹی نیوز نیٹ ورک) ابھیشیک بچن جو 5 فروری کو 47 سال کے ہو گئے مالدیپ میں اپنی اہلیہ ایشوریہ رائے بچن اور بیٹی آرادھیا کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی۔ابھیشیک انسٹاگرام پر گئے جہاں انہوں نے اپنی 47 ویں سالگرہ کے سفر کی تصاویر شیئر کیں جس میں ایشوریہ کا ان کا خوبصورت منظربھی شامل ہے۔انہوں نے لکھا’ میری سالگرہ کو اتنا خاص بنانے کے لئے آپ کا شکریہ کام کے محاذ پر ابھیشیک جو آخری بار کامیڈی ‘دسوی’میں نظر آئے تھے۔اس سال مارچ میں اجے دیوگن کی آنے والی فلم ”بھولا” میں ایک کیمیو کریں گے۔وہ آر بالکی کی گھومر میں بھی سیامی کھیر کے ساتھ نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button