جرائم و حادثات

ڈیڑھ سالہ اریبہ اسکول ویان کی ٹکر سے جاں بحق _ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں واقعہ

تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں اسکول ویان کی ٹکر سے   دیڑھ سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔  یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے ملیال منڈل کے مدھوٹلہ گاوں میں منگل کی صبح اُس وقت پیش آیا جب اریبہ نامی ڈیڑھ سال کی لڑکی پرائیویٹ اسکول ویان کے نیچے اتفاقی طور پر آگئی۔

 

ذرائع کے مطابق لڑکی کی ماں اپنے بیٹے کو اسکول ویان میں چھوڑنے گھر کے سامنے ٹھیری ویان کے پاس آئی تھی اور یہ لڑکی ویان کے پیچھے کھڑی تھی کہ اس کی زدمیں آکر جاں بحق ہوگئی۔ لڑکی کے والد رزاق آٹو ڈرائیور کے طور پر کام کرتے ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جگتیال کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی

متعلقہ خبریں

Back to top button