جرائم و حادثات

تلنگانہ۔ بڑا پہاڑ درگاہ شریف جانے والے زائرین کی گاڑی کو حادثہ۔ 15 زخمی 2 کی حالت تشویشناک

نظام آباد:26/اپریل (اُردولیکس) نظام آباد کے رورل منڈل کوتہ پیٹ کے حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ڈی سی ایم گاڑی الٹ گئی جس کی وجہہ سے بڑا پہاڑ درگاہ شریف جانے والے 15زائرین شدید زخمی ہوگئے۔جن میں دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے انھیں سرکاری دواخانہ نظام آباد منتقل کیا گیا۔

 

نظام آباد ضلع کے کمرپلی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 36 افراد اس ڈی سی ایم گاڑی میں سوار تھے۔ اس المناک حادثہ کی ملی اطلاع پر نظام آباد کانگریس پارٹی پارلیمانی امیدوار ٹی جیون ریڈی، اردو اکیڈمی چیرمین طاہر بن حمدان، سٹی صدر کانگریس نظام آباد کیشو وینونے سرکاری دواخانہ پہنچ کر زخمیوں کی مزاج پرسی کی اور ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پرتیما راج سے بات چیت کرتے ہوئے زخمیوں سے متعلق جانکاری حاصل کی اور بہتر سے بہتر علاج کرنے کی ہدایت دی۔

 

اس کے علاوہ بی آر ایس پارٹی پارلیمانی امیدوار سابقہ ایم ایل اے باجی ریڈی گوردھن نے بھی سڑک حادثہ میں زخمیوں سے متعلق سرکاری دواخانہ ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ اور زخمیوں سے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button