نیشنل

انتخاب میں کامیابی کیلئے اسرائیل کی مدد لینے کا وزیراعظم پرکانگریس نے لگایا الزام

نئی دہلی: کانگریس پارٹی نے وزیراعظم نریندرمودی اور بی جے پی پر انتخاب میں کامیابی کیلئے اسرائیلی ایجنسیز کی مدد لینے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ کانگریس ترجمان پون کھیڑا اور سپریا شرینیت نے بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ مودی جمہوریت کے ساتھ کھلوٓڑ کر رہے ہیں، وہ انتخاب جیتنے کے لیے اسرائیلی ایجنسیوں کی مدد لے رہے ہیں اور براہ راست طور پر غیر ملکی مدد سے ملک میں انتخابات کو متاثر کر رہے ہیں۔ کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے کہا کہ ’’بین الاقوامی میڈیا اداروں کے صحافی گروپوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے کاننٹریکٹرس نے دنیا کے تیس انتخابات کو متاثر کیا ہے۔ ان کا اہم ہتھکنڈا ہے جھوٹ پھیلانا ہے۔انھوں نے کہا کہ جھوٹ پھیلانے کا ان کا طریقہ بی جے پی آئی ٹی سیل سے پوری طرح میل کھاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button