اسپشل اسٹوری

امین سیانی کی زندگی کا سفر

حیدرآباد۔ ریڈیو کے مشہوراناؤنسرامین سیانی 21 دسمبر 1932 کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ امین سیانی نے ریڈیو کی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنایا تھا اکثرلوگ آج بھی ان کی آواز کی نقل کیا کرتے ہیں۔

 

امین سیانی کی آواز میں ایک ایسا جادو تھا جو سننے والے کو متاثرکرتا تھا۔امین سیانی نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پریزینٹر کے طورپر آل انڈیا ریڈیو ممبئی سےکیا تھا۔ انہوں نے یہاں 10 سال تک انگریزی پروگراموں میں شرکت کی۔

 

امین سیانی کے ریڈیو سیلون اور پھر وِوِدھ بھارتی پر تقریباً 42 سال تک جاری رہنے والے ہندی گانوں کے پروگرام ‘بناکا گیت مالا’ نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دئے تھے اور لوگ ہر ہفتہ انھیں سننے کے لیے بے تاب رہتے تھے۔ امین سیانی نے 54000 سے زیادہ ریڈیو پروگرامس کی تیاری

 

موازنہ کرنے اور وائس اوور کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ امین سیانی کا نام لمکا بک آف ریکارڈز میں بھی درج ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button