تلنگانہ

مجلسی امیدوار مرزا رحمت بیگ قانون ساز کونسل کیلئے بلا مقابلہ منتخب

حیدرآباد: حیدرآباد ادارہ جات مقامی زمرہ سے ایم ایل سی کے عہدہ کے لیے مجلس اتحاد المسلمین کے  امیدوار مرزا رحمت بیگ متفقہ طور پر منتخب ہوئے ۔حکمراں جماعت بی آر ایس نے مجلس کے امیدوار کی تائید کا پہلے ہی اعلان کیا تھا جس کے باعث اس حلقہ سے صرف ایک پرچہ نامزدگی مرزا رحمت بیگ نے داخل کیا تھا آج پرچہ نامزدگی سے دستبردار ہونے کی آخری تاریخ تھی جس کے پیش نظر مرزا رحمت بیگ کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button