انٹرٹینمنٹ

اداکارہ کرشمہ کپور49 برس کی ہوگئیں

ممبئی: اپنے وقت کی نامور بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور آج 49 برس کی ہو گئیں، 25 جون 1974 کو انکا جنم ممبئی میں ہوا تھا۔ اداکاری کا فن انھیں ورثے میں ملا۔ ان کے والد رندھیر کپور ایک اداکار تھے جب کہ والدہ ببیتا ایک معروف فلمی اداکارہ رہ چکی ہیں۔ کرشمہ کپور نے بطور اداکارہ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم پریم قیدی سے کیا تھا۔

 

 

کرشمہ کی قسمت کا ستارہ سال 1996 میں ریلیز فلم راجہ ہندوستانی سے چمکا تھا۔ اس فلم کے ہیروعامر خان تھے۔ انھیں بہترین اداکاری پر فلم زبیدہ کیلئے فلم فیئر کریٹکس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اپنے عروج کے دور میں کرشمہ کپورنے فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا اوراپنا گھربسا لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button