جنرل نیوز

جونیئر سیول جج کی حیثیت سے انتخاب پر فریحہ احمد کی تہنیتی تقریب

حیدرآباد۔ 5 اگست (راست) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی قانون کی طالبہ محمد فریحہ احمد جونیئر سیول جج منتخب ہوگئی ہیں۔ انھوں نے تحریری امتحان، انٹرویو اور تمام مراحل میں کامیابی حاصل کی اور اب انھیں تربیت کے لئے بھیجا جا رہا ہے۔ جونیئر سیول جج کی حیثیت سے انتخاب پر ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ میں فریحہ احمد کو پیر 7 اگست کو دن کے 11 بجے تہنیت پیش کی جائے گی۔

 

 

 

صدرنشین ڈان گروپ آف انسٹی ٹیوشنس فضل الرحمن خرم نے امید ظاہر کی کہ اسکول میں فریحہ احمد کی تہنیت، ان کے خطاب اور سوال جواب کے سیشن سے طالبات بالخصوص شعبہ قانون میں اپنا کیریئر بنانے والی طالبات کو فائدہ ہوگا اور ان میں تحریک پیدا ہوگی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button