جنرل نیوز

لاونیا ونیل دیوی سرینواس صدرنشین بلدیہ آرمور منتخب

آرمور : 21/ مارچ ( محمد سیف علی کی رپورٹ ) صدرنشین بلدیہ آرمور کے انتخاب کے لئے ڈھائی مہینے سے زائد عرصے سے جاری تجسس بلآخر آج اختتام پذیر ہوا۔ آرمور صدرنشین بلدیہ کے طور پر ایپا ونیل دیوی لاونیا سرینواس کو منتخب کیا گیا۔

 

جمعرات کے دن کونسل ہال میں آر ڈی او آرمور راجہ گوڈ اور بلدیہ کمشنر راجو کی نگرانی میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ میٹنگ میں لاونیا کو نئے چیئرپرسن کی حیثیت سے منتخب کر لیا گیا۔ آرمور بلدیہ میں کل 36  کونسلرز میں سے 30 کونسلرس نے اجلاس میں حصہ لیا۔ سابقہ صدرنشین بلدیہ پنڈت ونیتا پون اور پانچ بی جے پی کونسلرس اجلاس سے غیر حاضر رہے۔ اجلاس میں اکثریتی ارکان نے متفقہ طور پر 23 وارڈ کونسلر ایپا لاونیا سرینواس کے حق میں اپنی تائید کا اظہار کیا اکثریتی ارکان کے تعاون سے ونیل دیوی لاونیا چیئرپرسن منتخب ہوئے

 

اس طرح آرمور بلدیہ پر کانگریس پارٹی نے اپنا جھنڈا لہرادیا۔ آرمور میونسپل چیئرپرسن کے انتخاب کے موقع پر کیمپ میں گئے کانگریسی کونسلرس جمعرات کی صبح اجلاس سے تھوڑی دیر قبل آرمور پہنچے۔ ڈی سی سی صدر مانالا موہن ریڈی اور آرمور حلقہ کانگریس انچارج ونئے کمار ریڈی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button