نیشنل

سی اے اے کے خلاف بند منانے پر روزانہ 1643 کروڑ روپے کا ہوگا نقصان، بھرپائی احتجاجیوں سے کی جائے گی۔ ڈی جی پی آسام

نئی دہلی: آسام میں شہریت ترمیم قانون کے خلاف ریاست کی اپوزیشن جماعتوں بند منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا اندازہ ہے کہ ریاست میں سی اے اے نافذ کیا جاسکتا ہے۔ متحدہ اپوزیشن فورم آسام (یو او ایف اے) نے اعلان کر دیا ہے

 

کہ متنازعہ قانون نافذ ہونے کے اگلے دن ریاست گیر بند کی اپیل کی جائے گی اوراس کے دوسرے دن جنتا بھون یعنی سکریٹریٹ کا گھیراؤ ہوگا۔ اسی دوران آسام کے ڈی جی پی گیانیندر پرتاپ سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر گوہاٹی ہائی کورٹ کے ایک حکم کے دو صفحات کو شیئر کیا ہے جو کہ بند سے متعلق 2019 کے ایک فیصلہ سے وابستہ ہے۔

 

ڈی جی پی نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ آسام کی جی ایس ڈی پی 565401 کروڑ روپے ہے۔ ایک دن کے بند سے تقریباً 1643 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔ اس نقصان کو ہائی کورٹ کے حکم کے پیراگراف 35(9) کے مطابق بند کی اپیل کرنے والوں سے وصول کیا جا سکتا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

Back to top button