نیشنل

1993 سلسلہ وار بم دھماکہ کیس، عبدالکریم ٹنڈا بری۔ اجمیر ٹاڈا عدالت کا فیصلہ

حیدرآباد: اجمیر کی ٹاڈا عدالت نے 1993 کے سلسلہ وار بم دھماکوں کے مقدمہ میں عبدالکریم ٹنڈا کو بری کر دیا ہے۔

 

جبکہ عرفان اور حمیم الدین کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔ ٹنڈا کے وکیل شفیق اللہ سلطانی نے عدالت کے باہر بیان دیتے ہوئے کہا کہ “معزز عدالت نے عبدالکریم ٹنڈا کو ٹاڈا سمیت تمام الزامات سے بری کر دیا ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ سی بی آئی عبدالکریم ٹنڈا کے خلاف کوئی مضبوط ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔واضح رہے کہ عبدالکریم ٹنڈا کو سال 2013 میں نیپال کی سرحد سے حراست میں لیا گیا تھا۔

 

1993 میں حیدرآباد، کانپور، لکھنؤ، سورت، ممبئی میں کچھ ٹرینوں میں مسلسل بم دھماکے ہوئے تھے ان دھماکوں کا الزام کریم ٹنڈا کے علاوہ عرفان اور حمیدالدین پر بھی عائد کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button