نیشنل

7 دن کے اندر پورے ہندوستان میں سی اے اے نافذ ہوگا۔ مرکزی وزیر کا بیان

نئی دہلی: مرکزی وزیر شانتنو ٹھاکر نے ملک میں اندرون 7 یوم سی اے اے نافذ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انھوں نے تحریری شکل میں اس کی گارنٹی بھی دے دی ہے۔ یہ دعویٰ شانتنو ٹھاکر نے مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ واقع کاکدیپ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا ہے۔

 

انھوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ سات دنوں میں صرف مغربی بنگال ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں سی اے اے نافذ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’مذہبی، سماجی اور پالیسی پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد ہی سی اے اے کو نافذ کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گزشتہ سال دسمبر میں سی اے اے کو ’ملک کا قانون‘ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ

 

اسے نافذ ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ اوراب تازہ طورپرایک اورمرکزی وزیر نے یہ بیان دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button