نیشنل

ایورسٹ اور ایم ڈی ایچ مصالحوں پر سنگاپور اور ہانگ کانگ کے بعد اب نیپال میں بھی لگی پابندی

حیدرآباد۔ ہندوستانی مصالحہ جات ایوریسٹ اور ایم ڈی ایچ کی فروخت پر سنگاپور اور ہانگ کانگ کے بعد اب نیپال میں بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ ان دو مصالحوں کے استعمال اور در آمد پر نیپال نے امتناع عائد کر دیا ہے۔

 

نیپال فوڈ ٹیکنالوجی اینڈ کوالیٹی کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے یہ فیصلہ اس خدشہ کے درمیان کیا کہ ان مصالحوں میں جراثیم کش دوا ایتھلین آکسائیڈ ہوتی ہے، ساتھ ہی اس کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔ نیپال فوڈ ٹکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے ترجمان موہن کرشنا مہاراجن نے بتایا کہ ایوریسٹ اور ایم ڈی ایچ برانڈ کے مصالحوں کی درآمد پر امتناع عائد کر دیا گیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ان مصالحوں کی مارکیٹ میں فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان مصالحوں میں مضر رساں کیمیکلز کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے

 

اور ان دونوں برانڈز کے مصالحوں میں خطرناک کیمیکلز کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات کی رپورٹ آنے تک امتناع عائد رہے گا۔ واضح رہے کہ ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ مصالحہ مشہور ہیں اور ہر گھر میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ مصالحہ مشرق وسطی سمیت دنیا کے کئی ممالک کو برآمد کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button