نیشنل

گیانواپی مسجد تہہ خانہ میں راتوں رات پوجا۔ سپریم کورٹ کا مسلم فریق کی درخواست پر سماعت سے انکار

نئی دہلی: گیانواپی مسجد کے تہہ خانے میں راتوں رات پوجا شروع کر دی گئی جس کے بعد مسلم فریق سپریم کورٹ سے رجوع ہوا تاہم عدالت عظمی درخواست پر سماعت سے انکار کر دیا۔

 

واضح رہے کہ ضلعی عدالت کی جانب سے گیانواپی مسجد کے تہہ خانے میں ہندو فریق کو کل پوجا کی اجازت دے دی گئی تھی، جس کے بعد مسلم فریق نے رات دیر گئے سپریم کورٹ کے رجسٹرار سے رابطہ قائم کیا اور اس کیس پر فوری سماعت کی خواہش کی۔ رات دیر گئے یہ ملاقات ہوئی

 

مسجد انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے داخل کی گئی درخواست پر سپریم کورٹ نے سماعت سے انکار کرتے ہوئے اس مسئلہ کو الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button