Uncategorized

مہاراشٹر کے کسبہ پیٹ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں کانگریس کامیاب _ 28 سال تک رہا بی جے پی کا قبضہ

ممبئی _ 2 مارچ ( اردولیکس) مہاراشٹر کے دو اسمبلی حلقوں میں ہوئے ضمنی انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے

حیرت کی بات یہ ہے کہ قصبہ پیٹ اسمبلی حلقہ جو بی جے پی کا گڑھ ہے۔ ضمنی انتخاب میں کانگریس پارٹی نے یہ سیٹ جیت لی جو 28 سال سے بی جے پی کے قبضے میں تھی ۔ آج  ہوئی ووٹوں کی گنتی میں کانگریس امیدوار رویندر ڈھنگیکر جیت گئے۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار ہیمنت رسانے کے خلاف 12,000 سے زیادہ ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

 

مہاراشٹر کانگریس کے صدر  نانا پٹولے نے کہا کہ ان کا امیدوار قصبہ پیٹ میں جیت گیا ہے۔ اس کامیابی پر  ممبئی میں کانگریس کے دفتر میں جیت کا جشن منایا گیا۔ پارٹی کی صفوں کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی جب کانگریس نے قصبہ پیٹ کی سیٹ جیت لی، جس پر 28 سال سے بی جے پی کا قبضہ تھا۔

قصبہ پیٹ اسمبلی حلقہ کے بی جے پی رکن اسمبلی مکتا تلک اور چنچواڑ اسمبلی حلقہ کے بی جے پی رکن اسمبلی لکشمن جگتاپ کا حال ہی میں انتقال ہوگیا۔ جس کے پیش نظر مہاراشٹر کے ان دو حلقوں میں 26 فروری کو ضمنی انتخابات ہوئے۔ تقریباً 50 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ شیوسینا  میں پھوٹ اور ادھو ٹھاکرے کی مہا وکاس اتحاد کی حکومت گزشتہ سال گر گئی۔ اس کے نتیجے میں شیو سینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے بی جے پی کی حمایت سے چیف منسٹر بن گئے۔ مہاراشٹر میں اقتدار کی منتقلی کے بعد یہ پہلا انتخابی معرکہ تھا، اس لیے تمام جماعتوں کی توجہ ان دو نشستوں پر تھی۔ کانگریس، این سی پی اور شیو سینا کے ادھو ٹھاکرے گروپ نے بی جے پی کی نشستیں حاصل کرنے کے لیے مقابلہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button