نیشنل

الکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی وجہہ سے بی جے پی ہورہی ہے کامیاب: شیو سینا

ممبئی: شیوسینا سنجے راؤت نے بی جے پی کی کامیابی کو ای وی ایم کی مرہونِ منت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی کامیابی اس کی خود کی کامیابی نہیں بلکہ ای وی ایم مشینوں کے ذریعہ کی گئی بدعنوانی کی کامیابی ہے۔

 

اگر ای وی ایم نہ ہو تو بی جے پی کسی معمولی گرام پنچایت کا چناؤ بھی نہیں جیت پائے گی۔سنجے راؤت پونے میں ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے میں بھی ای وی ایم کا حمایتی تھا لیکن مدھیہ پردیش کے نتیجوں کے بعد مجھے یقین ہو گیا کہ

 

بی جے پی نے ای وی ایم کے ذریعہ یقینی طور پر دھاندلی کی ہے اسی دھاندلی کی وجہ سے اتنی زبردست مخالفت کے باوجود وہ کامیاب ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button