نیشنل

سالار ملت الحاج سلطان صلاح الدین اویسی کے بھائی جناب یوسف الدین اویسی کا انتقال

حیدرآباد۔ سینئر پارلیمنٹرین سالارملت الحاج سلطان صلاح الدین اویسی کے چھوٹے بھائی جناب یوسف الدین اویسی کا حیدرآباد میں آج انتقال ہوگیا۔ وہ 50 سال سے زیادہ عرصہ سے شکاگو میں مقیم تھے۔ مرحوم فخر ملت مولوی عبدالوحید اویسی صاحب کے فرزند ،سالار ملت الحاج سلطان صلاح الدین اویسی کے منجھلے بھائی تھے۔ مرحوم بیرسٹراسد الدین اویسی صدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ، جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس مقننہ اورجناب برہان الدین اویسی ایڈیٹر انچیف روزنامہ اعتماد کے چاچا ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button