این آر آئی

ابو عاصم آعظمی کا ریاض مین این آر آئیز سے خطاب اور دوبدو سوال و جواب

ریاض ۔ کے این واصف

ہندوستان میں مسلمانون کی بقا و ترقی صرف اتحاد میں مضمر ہے۔ اتحاد ہی ہمیں سیاسی طاقت، معاشی استحکام اور باوقار زندگی عطا کرسکتاہے۔ یہ بات صدر سماج وادی پارٹی ریاست مہاراشٹرا و رکن اسمبلی ابو عاصم آعظمی نے کہی۔ وہ پوروآنچل ویلفیر اسوسی ایشن ریاض کی جانب سے اہتمام کردہ انٹرایکٹیو سیشن سے خطاب کررہے تھے۔ ابو عاصم نے کہا کہ ہمیں ملک کی سیاست میں حصہ داری حاصل کرنی چاہئے۔ اپنی آواز ایوان اقتدار تک پہنچانے کے لئے سیاسی طاقت ضروری ہے۔ آعظمی نے کہا کہ ایک کلمہ، ایک نبی اور ایک قرآن کو ماننے والے فقہی اور فرقون کے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر یک جٹھ ہونا چاہئے۔

 

 

ہمارے آپسی اختلافات دشمنان اسلام کی طاقت بن رہے ہیں۔ مسلم قائدین اور با اثر شخصیات کو ذاتی مفادات کی بجائے ملت کے مفادات کو ترجیح دینی چاہئے۔ اپنے خطاب کے بعد ابو عاصم آعظمی نے حاضرین کے سوالوں کے اطمینان بخش جواب بھی دئیے۔ صدر پوروآنچل ویلفیر اسوسی ایشن نے ابتداء مین مہمانون کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ابو عاصم آعظمی ایک ایسے قائد ہین جن سے ملت کی امیدیں وابستہ ہیں۔ مہمان اعزازی و معروف بزنس مین راشد علی شیخ نے کہا کہ ابو عاصم آعظمی ایک حقیقت پسند سیاسی قائد ہیں۔ وہ سیاسی وعدوں اور نعروں میں نہیں بلکہ عملی اقدام میں یقین رکھتے ہیں۔ اس لئے ان سے ملکر ہی نہیں بلکہ ان کے بارے میں سوچ کر بھی خوشی ہوتی ہے۔

 

 

 

اس محفل میں ریاض کے سماجی سرکلز کی معروف شخصیات اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مہمان خصوصی ابو عاصم آعظمی سے تعلق خاطر کا اظہار گلدستوں کی پیش کش سے کیا۔ ابومعاذ اور محفل مین موجود سعودی مہمانان کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔ اجلاس کی نظامت کے فرائض پر اثر انداز میں اطہر نے ادا کئے۔ محمد عامر خاں کے ہدیہ تشکر پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button