این آر آئی

کراؤن پرنس محمد بن سلمان کو علیگڈھ یونیورسٹی ڈاکٹریٹ کی ڈگری مرحمت کرے گی۔ وائس چانسلر اے ایم یو

ریاض ۔ کے این واصف

مملکت سعودی عرب کے کراؤن پرنس محمد بن سلمان کو علیگڈھ مسلم یونیورسٹی ڈاکٹریت (D.Lit) کی ڈگری پیش کرے گی آئندہ جب بھی وہ ہندوستان کے دورے پر آئین گے۔ اسوسی ایشن کے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق یہ بات وائس چانسلر اے ایم یو پروفسر طارق منصور نے کہی۔ وہ یوم سر سید کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس تقریب کا اہتمام پچھلی جمعرات کو علیگڈھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز (المنی) اسوسی ایشن نے ریاض مین یوم سر سید کا اہتمام کیا تھا۔

یوم سر سید تقریب کے مہمان خصوصی پروفسر طارق منصور نے مزید کہا کہ ان کی میعاد میں جامعہ علیگڈھ میں 40 نئے کورسز شروع کئے گئے۔ انھوں نے ہند سعودی کے خوشگوار اور مستحکم تعلقات پر مسرت کا اظہار کیا۔ طارق مسعود نے ملک سے باہر رہنے والے علیگیرینز سے کہا کہ وہ جب بھی وطن آئیں اپنی مادر درسگاہ کا دورہ ضرور کریں۔

تقریب کے مہمان اعزازی فلم اور ٹیلی ویژن کے معروف اداکار آصف شیخ نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انھیں یہ دیکھ کر مسرت ہورہی ہے کہ علیگڈھ کی ثقافت ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔ انھوں نے اس پروقار تقریب میں انھیں مدعو کرنے کے لئے اموبا کا شکریہ ادا کیا۔

ابتداُ میں اموبا کے صدر محمد ارشد علی خاں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ قومون کی ترقی تعلیم مین مضمر ہے۔ اور یہی سر سید کا مشن اور مقصد حیات تھا۔ انھون نے کہا کہ ہم علیگز کی ذمہ داری ہے کہ ہم ملک اور قوم کی ترقی کے لئی سر سید کے مشن کو آگے بڑھائیں۔ انھوں نے پروفسر طارق منصور اور آصف شیخ کا اموبا کی دعوت قبول کرنے اور سر سید ڈے میں شرکت کا شکریہ ادا کیا۔ ارشد نے ڈاکٹر ندیم ترین، انجینئر عبد العظیم خاں، محمد عادل، ڈاکٹر انور خورشید، معراج محمد خاں، ڈاکٹر سلمان خالد سید محمد مطیب، ہمایوں ھاشمی، ڈاکٹر ابولفراح وغیرہ کا تقریب مین شرکت اور بھر پور تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔

فیصل زبیری، جنرل سکریٹری اموبا نے بحسن خوبی نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ نائب صدر اموبا مسز سمینہ مسعود کے ہدیہ تشکر پر اس پروقار تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button