این آر آئی

ریاض میں کریم نگر کمیٹی کی دعوت افطار _ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں خاموشی سے سماجی خدمات انجام دینے والی این آر آئی تنظیم

جدہ _ 8 اپریل ( عرفان محمد ) ایک ایسے وقت جب دنیا سوشیل میڈیا سے جڑی ہوئی ہے،کئی تارکین وطن ہنوز اپنے اطراف کے لوگوں سے خود کو جدا محسوس کررہے ہیں۔کئی این آرآئیز یہ بھی نہیں جانتے کہ ان کے پڑوسی، بیرون ملک ان کے ساتھ ہیں۔

 

اپنی سرزمین سے تعلق رکھنے والے ہم وطنوں سے جڑنے سے نہ صرف اجنبی سرزمین میں ان افراد سے تعلقات کو مستحکم کیاجاسکتا ہے بلکہ دھوپ ہو یا پھر بارش ان کی مدد کی جاتی ہے۔یہ کریم نگر کمیٹی کا نظریہ ہے۔

ریاض سے تعلق رکھنے والی کریم نگر کمیٹی، تارکین وطن کی تنظیم ہے جو تلنگانہ کے کریم نگر ٹاون سے تعلق رکھنے والے این آرآئیزکی نہ صرف سعودی عرب بلکہ خلیجی ممالک میں ضرورت کی تکمیل کاکام کرتی ہے وہ ہنوز خاموشی کے ساتھ کام انجام دیتی ہے اور تشہیر سے دور رہتی ہے۔
کریم نگر کمیٹی ٹاون کے این آرآئیز کے بارے میں جانی جاتی ہے اور یہ دراصل ریاض میں سرگرم ہے۔

درحقیقت یہ وہ تنظیم ہے جو ملازمت کے مقامات کی تلاش کرنے والے کریم نگر کے نوجوانوں کی مدد کرتی ہے۔یہ تنظیم ان کوملازمت سے پہلے ملازمت سے متعلق مہارت سکھاتی ہے۔اس طرح یہ ٹاون میں کئی نوجوانوں کی پسندیدہ تنظیم بن گئی ہے۔

رمضان پیاکس قدم کا آغاز 20سال پہلے ہوا تھا جس سے رمضان جیسے مقدس ماہ کے دوران ضرورت مند کم آمدنی والے کئی خاندانوں کی مدد کی جارہی ہے۔
کریم نگر کمیٹی نے سالانہ روحانی دعوت افطار کا اہتمام کیا جس سے خود ساختہ لیڈروں اورعہدیداروں کو دور رکھاگیا۔

 

منتظمین نے کہا کہ یہ ایک واحد پروگرام تھا جس نے کریم نگر کے رہنے والوں کو یکجا کیا۔خوش کن رمضان کے ماحول میں کریم نگر کمیٹی نے جمعہ کو ریاض کے نواح کے ریزاٹ میں اس دعوت افطار کا اہتمام کیا جس میں کریم نگر سے تعلق رکھنے والے ایک ہی دسترخوان پر جمع تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button