این آر آئی

سفارت خانہ ہند ریاض کی جانب سے یوم جمہوریہ ہند استقبالیہ

ریاض ۔ کے این واصف

سفارت خانہ ہند ریاض نے حسب روایت یوم جمہوریہ ہند کے سلسلہ مین سفیران اور سفارتکاروں کے اعزاز میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ کلچرل پیالس ڈپلومیٹک کوارٹرز، ریاض میں منعقد ہوئی۔اس استقبالیہ میں عزت مآب ڈاکٹر فیصل السدیری، انڈر سکریٹری ریاض ریجن نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب میں مختلف ممالک کے سفروں، دیگر سفارتکار،ہندوستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات، اور انڈین ایمبیسی کے عہدیدار وغیرہ نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ سال 2047 تک ہندوستان کا شمار ترقی یافتہ ممالک مین ہوجائے گا۔ سفیر ہند نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان معاشی، سائنس،ٹکنالوجیاجی اور سماجی ترقی کے محاذون پر تیزی سے گامزن ہے۔ ڈاکٹر سہیل اعجاز نے یہ بھی کہا کہ ہند سعودی کے مابین تعلقات ہر سطح پر ترقی کررہے ہیں۔ ابتداء میں مہمان خصوصی ڈاکٹر فیصل السدیری نے کیک کاٹ کر تقریب کا افتتاح کیا۔

 

اس موقع پر ہندوستانی کلاسکل ڈانس بھی پیش کئے گئے جو ہندوستان کے تہذیبی ورثہ کا عکس تھے۔ رقص و نغمے کے اس رنگارنگ پروگرام مین اپنی صلاحیتون کا مظاہرہ کرنے والوں میں انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض، انڈین اسکول جبیل، ماڈرن مڈل ایسٹ انٹر نیشنل اسکول ریاض اور ڈوم انٹرنیشنل اسکول کے طلباء و طالبات شامل تھے۔ علاوہ ازین ہندوستانی ملبوسات، مسالے اور زیورات کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button