این آر آئی

یوم جمہوریہ ہندتقریب – شرکاء کو نام رجسٹر کروانا لازم – سفارت خانہ ہند ریاض

ریاض ۔ کے این واصف

حسب روایت سفارت خانہ ہند ریاض امسال بھی 26 جنوری 2024 کو شاندار پیمانے پر یوم جمہوریہ تقریب کا اہتمام کرےگا۔

 

اس سلسلہ میں سفارت خانے ہند ریاض کی ویب سائٹ پر جاری دعوت نامہ کے مطابق گزشتہ کی طرح ہندوستانی مرد و خواتین کےلئے داخلہ عام نہیں ہوگا۔ بلکہ صرف رجسٹرڈ افراد ہی کو داخلہ دیا جائے گا جس کے لئے شرکت کے خواہش مند ہندوستانی ایمبیسی کی ویب سائٹ پر جاکر قبل از وقت اپنا نام رجسٹر کرائیں۔

 

تاکہ وہ یوم جمہوریہ تقریب میں شرکت کر سکیں۔ بتایا گیا ہے کہ رجسٹریشن کی شرط سیکیورٹی کے پیش نظر رکھی گئی ہے۔ لہذا انڈین کمیونٹی اپنے نام کے رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button