این آر آئی

جامعہ ہمدرد المنائی اسوسی ایشن کی سالانہ میٹ

ریاض ۔ کے این واصف

جامعہ ہمدرد المنائی اسوسی ایشن (الخرج چاپٹر) ریاض کا ۱۰ واں سالانہ اجتماع کا جمعہ کے روز انعقاد عمل میں آیا۔ اسوسی ایشن کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق اس میٹ کا مقصد جامعہ کے بانی حکیم عبدالحمید مرحوم کی تعلیم کے میدان میں ان کی گران قدر خدمات کو خراج پیش کرنا تھا۔ اس اجتماع میں مملکت میں موجود جامعہ ہمدرد کے تمام سابق طلبا نے شرکت کی۔ ڈاکٹر مشرف علی کی سرپرستی میں منعقد اس اجلاس کی صدارت پروفیسر ناصر علی صدیقی نے کی۔ پروفیسر صدیقی نے اپنے صدارتی کلمات مین بانی جامعہ حکیم عبدالحمید کی جامعہ ہمدردکا قیام، مستحق طلبا کی مالی اعانت اور عمومی طور پر تعلیمی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
تقریب میں مختلف شعبہ حیات میں قابل قدر خدمات انجام دینے والوں کو ایوارڈز بھی پیش کئے گئے۔ اس کے علاوہ جامعہ ہمدرد کے طلبا جو دنیا کے سائنسدانوں کی فہرست میں ۲ فیصد ہیں کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر کچھ کھیل اور تفریحی پروگرامز کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں انجینئر انیس الرحمان، صدر جامعہ ملیہ المنائی اسوسی ایشن ریاض، انجینئر سید محمد مطیب، ڈاکٹر دلشاد احمد، سلمان خالد اور دیگر سماجی تنظیموں کے اراکین نے اراکین نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button