این آر آئی

کویت کے ہسپتالوں میں غیرملکیوں پر نئی میڈیسن فیس عائد

ریاض ۔ کے این واصف

 کویتی وزارت صحت نے عوامی کلینکس اور ہسپتالوں میں مقیم غیر ملکیوں سے دواؤں کی نئی فیس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہسپتالوں، ایمرجنسی وارڈز اور OPD سے صحت خدمات حاصل کرنے والے غیر مکیوں سے دواؤں پر فیس وصول کی جائے گی۔

اخبار 924 کے مطابق کویتی وزارت صحت ڈاکٹر احمد العوضی نے ہیلتھ انشورنس سسٹم میں رجسٹرڈ غیرملکی مریضوں سے دواؤں کی فیس وصول کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔کویتی وزیر صحت نے یہ فیصلہ صحت خدمات کا معیار بلند کرنے، دواؤں کا ضیاع روکنے اور دواؤں کی قلت پر قابو پانے کےلیے کیا ہے۔

ڈاکٹر احمد العوضی نے حکم نامہ میں کہا کہ’ ابتدائی صحت نگہداشت کے کسی بھی مرکز کی فارمیسی سے تارکین وطن کو دواؤن کی فراہمی پر پانچ دینار وصول کیے جائیں گے’۔’شعبہ ایمرجینسی میں ہسپتالوں کی فارمیسی سے تارکین وطن کو دوا فراہم کیے جانے پر پانچ دینار وصول کیے جائیں گے۔ OPD فارمیسی سے دوائیں حاصل کرنے کی صورت میں 10 دینار لیے جائیں گے‘۔

کویتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’نئی فیس کے علاوہ ابتدائی صحت نگہداشت مرکز سے رجوع کرنے مریضوں سے صحت معائنہ فیس دو دینار وصول کی جائے گی۔ ہسپتال میں ایمرجینسی یا OPD سے رجوع کرنے پر صحت معائنہ فیس دس دینار حاصل کیے جائیں گے‘۔

واضح رہے کہ کویت میں غیر ملکیوں کی تعداد 3.4 ملین ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button