این آر آئی

۱۷ واں پرواسی بھارتیہ دیوس اِندور میں منعقد ہوگا۔ 

ریاض ۔ کے این واصف

“پرواسی بھارتیہ دیوس” (جشن تارکین وطن) (PBD)کا ۱۷ واں اجلاس اس سال مدھیہ پردیش کے شہر اِندور میں منعقد ہوگیا۔ سفارت خانہ ہند ریاض کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ جشن ۸ تا ۱۰ جنوری ۲۰۲۳ منایا جائے گا۔

اس جشن کا مقصد ملک سے باہر کام کرنے والے ہندوستانی باشندون کے وطن سے اپنے رشتہ کو استحکام بخشنا اور اس کا اعادہ کرنا ہے۔ اس موقع پر منتخب ہندوستانیون کو ان کی خدمات کے اعتراف میں باوقار ایوارڈ “پرواسی بھارتیہ سممان” سے بھی نوازہ جاتا ہے۔

یہ جشن مہاتما گاندھی کے ۱۹۱۵ مین جنوبی آفریقہ سے ہندوستان واپس آنے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ جس کی ابتداُ ۲۰۰۳ مین ہوئی تھی۔ یہ جشن پہلے سالانہ بنیاد پر منایا جاتا تھا مگر ۲۰۱۵ کے بعد سے اسے دو سال میں ایک مرتبہ منعقد کیا جارہا ہے۔

جشن میں شرکت کے خواہش مند انفرادی یا اجتماعی طور پر PBD website پر رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button