این آر آئی

سعودی عرب میں اتوار سے جمعرات تک پھر بارش کی پیش قیاسی

ریاض ۔ کے این واصف

مملکت سعودی عرب میں بارشوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ سعودی عرب موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ اتوار سے جمعرات تک مملکت کے بیشتر علاقے بارش کی زد میں رہیں گے‘۔’پیر سے مکہ، مدینہ اور شمالی ریجن میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے‘۔

موسمیات کے قومی مرکز ترجمان حسین القحطانی نے کہا کہ ’مملکت کے وسطی، شمالی اورمشرقی ریجنز کے علاوہ مکہ اورمدینہ ریجنز بارش کے نئے سلسلے کی زد میں ہوں گے‘۔سبق نیوز کے مطابق حسین القحطانی نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بتایا کہ’ موسم سرما کے آغاز سے مملکت میں برسات کا بھی آغاز ہوا تھا جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے‘۔

ترجمان موسمیات کا کہنا تھاکہ ’مملکت میں بارش کے حوالے سے رپوٹیں خوش آئند ہیں جس سے مملکت میں پانی کے ذخیرے اورسبزے میں اضافہ ہوگا‘۔ حسین القحطانی نے مزید کہا کہ’ ریاض ریجن خصوصا دارالحکومت اور ریجن کے دیگرعلاقوں میں درمیانے درجے سے تیز بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button