این آر آئی

یوم جمہوریہ – سفارت خانہ ہند ریاض میں شاندار تقریب

ریاض ۔ کے این واصف

سفارت خانہ ہند ریاض میں سینکڑوں ہندوستانیوں کی موجودگی ۷۵ ویں یوم جمہوریہ تقریب شاندار پیمانے پر منائی گئی۔ واضح رہے کہ ریاض میں ان دنوں موسم کافی سرد ہے مگر یہ سرد موسم قومی تہوار کے جوش و خوش پر حاوی نہ ہوسکا۔
سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے قومی پرچم لہرا کر تقریب کا افتتاح کیا۔ جس کے بعد انھوں نے صدر جمہوریہ ہند مسز دروپدی مرمو کا قوم کے نام پیام پڑھ کر سنایا۔ سفیر ہند نے ایمبیسی احاطہ میں نصب مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو پھول مالا پہناکر خراج عقیدت پیش کیا۔

آخر میں انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض، انٹرنیشنل انڈین پبلک اسکول ریاض کے طلبا و طالبات نے قومی گیتوں اور رقص پر مشتمل رنگا رنگ کلچرل پروگرام پیش کیا جس کی حاضرین نے بے حد ستائش کی۔ سیکرٹری پریس اینڈ انفارمیشن معین اختر نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ تقریب کے لئے ایمبیسی کو بہترین طریقہ سے سجایا گیا تھا۔ مٹھائیوں اور مشروبات سے مہمانون کی تواضع کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button