این آر آئی
ریاض میں یوم سر سید ۔ معروف صحافی عارفہ خانم شیروانی کلیدی مقرر ہونگی
کے این واصف
علیگڈھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز اسوسی ایشن (اموبا) ریاض کے زیر اہتمام جمعہ 4 نومبر کو یوم سر سید کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ صدر اموبا ریاض ابرار حسین کے مطابق اس تقریب کے لئے خصوصی طور پر ہندوستان سے معروف و بیباک صحافی محترمہ عارفہ خانم شیروانی کو مدعو کیا گیا ہے۔ وہ اس جلسہ کی کلیدی مقرر و مہمان خصوصی ہونگی۔ اموبا کی یہ سالانہ تقریب کراؤن پلازا ہوٹل (سابق ریاض پیلس) حی الوزارات میں رات ۸ بجے منعقد ہوگی۔ داخلہ بذریعہ دعوت نامہ رہے گا جو اموبا ریاض کسی بھی ایگزیکٹیو ممبر سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔