این آر آئی

سفارت خانہ ہند ریاض نے یوم جمھوریہ ہند استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا

ریاض ۔ کے این واصف

حسب روایت سفارت خانہ ہند ریاض نے ہفتہ کی شب یوم جمہوریہ استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں، نائب سفیر این رام پرساد اور دیگر سفارت کاروں نے مہمانان کا استقبال کیا۔ اس تقریب میں عزت مآب ڈاکٹر فیصل بن عبدالعزیز السدیری، انڈر سکریٹری منطقہ ریاض نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ دنیا کے مختلف ممالک کے سفارت خانوں سے سفیران و سفارت کارون کی بڑی تعداد اور کچھ معززان شہر نے اس تقریب میں شرکت کی۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر فیصل نے کیک کاٹ کر تقریب کا افتتاح کیا۔ ناظم تقریب معین اختر کے ابتدائی کلمات کے بعد سفیر ہند ڈاکٹر سہیل نے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہند سعودی تعلقات صدیوں پر محیط ہیں ہند سعودی کی ایک مضبوط اسٹراٹیجیک پارٹنر شپ ہے۔ جبکہ سعودی عرب ہندوستان کا دوسرا بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ G20 کے حوالے سے ڈاکٹر خاں نے کہا کہ ہندوستان میں مختلف شہروں میں مختلف موضوعات پر ۲۰۰ اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔ سفیر ہند نے سربراہ مملکت کنگ سلمان بن عبدالعزیز اور وزیر آعظم محمد بن سلمان کا دونوں ممالک کے درمیان استحکام کے لئے کی جانے والی کاوشوں کی ستائش کی۔

ہندوستان سے آئے “ام شری و نائیک گروپ” نے ایک کلچرل پروگرامپیش کیا۔ سکریٹری پریس اینڈ انفارمیشن معین اختر کے ھدیہ تشکر پر یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

اس موقع پر راقم نے تاریخی مقامات پر مشتمل کی تصویرون اور مسز کلثوم کہکشان اینڈ گروپ کے پینٹنگس کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button