این آر آئی

سعودی عرب ۔موسمی انفلونزا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگائیں: ترجمان وزارت صحت

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں ایک ہفتہ قبل موسم سرما کا آغاز ہوا۔ موسم کی تبدیلی کے سبز ملک میں انفلونزا عام ہو گیا ہے جس کے پیش نظر عوام کو انفلونزا ویکسن لگوانے کی شفارش کی گئی ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا ہے کہ موسمی انفلونزا سے بچاؤ کے لیے لگائی جانے والی ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے جو برسوں سے استعمال ہو رہی ہے۔

سبق نیوز کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے موسمی انفلونزا کے حوالے سے منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ موسم سرما میں عام طور پر انفلونزا کا وائرس پھیل جاتا ہے جس کےلئے قبل ازوقت تدارک کے لیے ویکسین لگانا ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امسال انفلونزا وائرس گزشتہ دو برسوں سے زیادہ طاقتور ہے۔ چار زمروں کے افراد جن میں حاملہ خواتین، پانچ برس سے کم عمر بچے، متعددی امراض کا شکار اورمعمر افراد اس وائرس کا جلدی شکار ہو جاتے ہیں۔

ڈاکٹر العبدالعالی نے مزید کہا کہ انفلونزا سے بچاؤ کی ویکسین 80 فیصد تک مرض کی شدت سے محفوظ رکھتی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے ’صحتی‘ ایپ پر ویکسن لگانے کے لیے پیشگی بکنگ کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے جس سے ہرشخص مستفیض ہو سکتا ہے۔ترجمان صحت کا مزید کہنا تھا کہ طبی مراکز کے جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہسپتالوں کے ایمرجنسی شعبے میں آنے والے بیشتر کیسز انفلونزا کے ہیں۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ تلنگانہ سمیت ہندوستان میں بھی ان دنوں سردی کی لہر ہے۔ اگر وہاں بھی انفولنزا کا ٹیکہ لگایا جائے تو عوام انفونزا کے اثرات سے محفوظ رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button