اسپشل اسٹوری

بنگلورو کے بزنس مین نے خریدا 20 کروڑ کا کتا _ فروخت کرنے والا حیدرآبادی

حیدرآباد _ 6 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) دنیا میں جانوروں سے محبت کرنے والے بہت لوگ  ہیں۔ ایسے لوگ بھی ہیں جو خاص طور پر پالتو کتوں سے محبت کرتے ہیں۔اور وہ  پالتو کتے اپنے بچوں کی طرح پالے جاتے ہیں۔ کتے خریدنے کے شوق میں وہ  مہنگے کتے خریدنے میں کوئی  ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے ۔ وہ بازار میں آنے والی ہر نسل کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔

بنگلور میں کدابامس کینلز کے مالک اور انڈین ڈاگ بریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر ستیش نے ایک نایاب کتا خریدا۔ کاکیشین شیفرڈ کتا انہوں نے 20 کروڑ میں خریدا۔ اس کتے کو بیچنے والے شخص کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ کاکیشین شیفرڈ کی عمر 1.5 سال ہے۔ ستیش نے اسے ” کدابم ہیڈر ” کا نام دیا۔ اور انھوں نے اس کتے کے ساتھ ترویندرم کینل کلب ایونٹ، کراؤن کلاسک ڈاگ شو میں شرکت کی۔ اس نے بہترین کتے کی نسل کے تحت 32 سے زیادہ تمغے جیتے ہیں۔کدابم ہیڈر کی عمر 10 سے 12 سال تک ہوتی ہے۔ وزن 45 سے 70 کلوگرام تک رہتا ہے ۔

 

ستیش نے بتایا کہ کاکیشین شیفرڈ بہت ہمت اور اعتماد رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی چیز سے نہیں ڈرتے۔ اور اس کا شمار کتے کی سب سے ذہین نسل میں ہوتا ہے ۔  وہ بہت بڑے سائز میں بڑھتے ہیں۔ فی الحال یہ اے سی کے  ماحول میں بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فروری کے مہینے میں اس کتے کو لوگوں سے متعارف کرائیں گے۔ Kadabum’s Kennels کے مالک نے پہلے ہی کورین ڈوسا Mastiffs کو 1 کروڑ روپے میں خرید لیا ہے۔ انھوں نے 8 کروڑ روپے میں ایک الاسکا مالموٹ اور 10 کروڑ روپے میں تبتی مستیف بھی خریدا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button