اسپشل اسٹوری

انڈونیشیا میں دوران نماز امام صاحب کی روح پرواز کر گئی : ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 5 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) انڈو نیشیا میں نماز فجر کے دوران ایک  امام مسجد سجدے کی حالت میں خالق حقیقی سے جاملے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی علاقے کلی منتن کی جامع مسجد العلا  میں نماز فجر کے دوران سجدے میں گئے امام صاحب کافی دیر تک نہ اٹھ سکے تو موذن نے نماز مکمل کرائی۔ امام مسجد شیخ نفیس سعد سجدے کی حالت میں ہی جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔ انھیں ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردیگئی۔ نمازیوں کا کہنا تھا کہ امام صاحب کی صحت بالکل ٹھیک تھی۔ لیکن نماز کے دوران ان کے قلب پر زبردست حملہ ہوا ۔ وہ نیک اور رحمدل انسان تھے جو مسجد  اور نمازیوں کا پورا خیال رکھتے تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button