اسپشل اسٹوری

پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے والی انجو ہندوستان واپس _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 29 نومبر( اردولیکس ڈیسک) راجستھان سے تعلق رکھنے والی انجو، جو فیس بک فرینڈ سے شادی کیلئے پاکستان روانہ ہوئی تھی چند ماہ بعد ہندوستان واپس ہوگئی ۔ انجو  نے میڈیا کو بتایا کہ وہ خوش ہیں اور کچھ نہیں کہہ سکتی۔ پاکستان کے  پنجاب سرحد پر واگھا بارڈر کے راستے بھارت واپس آنے والی انجو کو تفتیشی افسران نے حراست میں لے لیا۔ بی ایس ایف کیمپ میں اس سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ اس کے بعد اسے امرتسر ایئرپورٹ لے جایا گیا۔ وہاں سے اسے ہوائی جہاز کے ذریعہ دہلی لے جایا گیا۔ انجو سے پاکستان جانے کے بارے میں مزید پوچھ تاچھ کی جائے گی۔

 

راجستھان کے بھیواڑی ضلع سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ انجو رافیل اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ نصر اللہ کی ملاقات فیس بک پر ہوئی۔  انجو  شادی شدہ ہے اور دو بچوں کی ماں ہے  اس سال جولائی میں وہ پاکستان گئی تھی جہاں اس نے اپنے بوائے فرینڈ سے ملاقات کی اور دونوں نے شادی کر لی اور لڑکی نے اسلام قبول کر لیا اور اپنا نام فاطمہ رکھ لیا۔

 

اسی دوران انجو کے شوہر اروند کمار کو اس بات کا علم ہونے پر اس نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔ انجو نے اکتوبر میں کہا تھا کہ وہ اپنی 15 سالہ بیٹی اور چھ سالہ بیٹے سے ملنے ہندوستان واپس آ رہی ہے۔ ساتھ ہی نصراللہ نے کہا کہ انہوں نے حکومت پاکستان سے راجستھان جانے کی اجازت بھی مانگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجازت ملنے میں کچھ وقت لگے گا اور اب خاتون کی واپسی کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button