اسپشل اسٹوری

ڈرائیور کی بیٹی ثناء علی خان کا انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن میں تقرر

حیدرآباد _ 13 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) مدھیہ پردیش کے ودیشا ضلع کے ایک گاوں سے تعلق رکھنے والی  ایک ڈرائیور کی بیٹی ثنا علی خان کا  ہندوستانی خلائی ادارے اسرو ( انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن) میں ٹیکنیکل اسسٹنٹ انجینئر کی حیثیت سے تقرر عمل میں آیا۔ متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے والی ثناء علی خان کے والد ساجد علی خان اسی کالج کے بس ڈرائیور ہیں جس میں ثناء خان نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ ثناء خان نے ودیشا ضلع کے ایس اے ٹی آئی کالج سے بی ٹیک اور ایم ٹیک مکمل کیا اور حال ہی میں اس کا تقرر اسرو میں ہوگیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button