تلنگانہ

تلنگانہ۔ آصف آباد میں مردہ ریچھ کا بچہ دستیاب

کاغذ نگر۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع کومرم‌بھیم آصف آباد میں ریچھ مشتبہ حالت میں مردہ پایا گیا۔ پنچیکل پیٹ منڈل کے قریب اگر گوڑہ پاس جنگلات میں مردہ ریچھ کا بچہ نظر آیا اس کے جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔

 

ویٹرنری ڈاکٹرس کی موجودگی میں پنچنامہ کیا گیا۔ فارسٹ رینج آفیسر سدھاکر کے مطابق شکاریوں کی جانب سے حملہ میں ریچھ کے مرنے کا شبہ ہے۔یہ شبہ کیا جاتا ہے کہ شاید ریچھ نے کسی پر حملے کی کوشش کی اور انہوں نے اسے مار دیا۔ان کے مطابق ریچھ کے جسم پر زخموں کے نشانات ہیں

 

مکمل تحقیقات کے بعد پتہ چلے گا کہ اس کی موت کیسے ہوئی۔ اس ریچھ کی عمر 6 سال بتائی جارہی ہے۔

Adb1

متعلقہ خبریں

Back to top button