تلنگانہ

"میری بیوی مجھے مارتی اور چرکے دیتی ہے، مجھے اس کے ظلم سے بچاو”۔ حیدرآباد میں شوہر خودکشی کرنے پہنچ گیا۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد۔ بیوی کے ظلم و ستم کا شکار ایک شوہر نے آج حیدرآباد کے مضافات میں خود کشی کرنے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ شہر کے کوم پلی علاقہ میں پیش آیا۔کوم پلی کا رہنے والا ناگیش آج مقامی تالاب کے پاس پہنچا اور اس نے اپنی بیوی سے طلاق دلانے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر اس نے تالاب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلینے کی دھمکی دی۔

 

اس نے بتایا کہ اس بیوی اسے خوب مارتی ہے اور چرکے بھی دیتی ہے‌، مقامی افراد نے سمجھا بجھا کر رسی کی مدد سے اسے باہر نکالا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے جس میں شوہر انتہائی تکلیف کے ساتھ اپنے جسم پر چرکوں کے نشانات بتا رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ اس کی بیوی اسے بچوں سے بھی ملنے کا

 

موقع نہیں دیتی اور بہت ہی ظلم کرتی ہے جس سے وہ تنگ آچکا ہے لہذا اس کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button