تلنگانہ

اضلاع سمیت حیدرآباد میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ دھواں دھار بارش۔ اگلے پانچ دنوں تک تلنگانہ میں بارش کی پیش قیاسی۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد۔ حیدرآباد میں کئی مقامات پر گرج، چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہو گئی۔ صبح سے شدید گرمی اور جھلسا دینے والی دھوپ تھی، سہ پہر اچانک موسم بدل گیا اور آسمان ابر آلود ہو گیا جس کے ساتھ ہی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ دونوں شہروں کے کئی مقامات پر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بارش کی وجہ سے

 

بعض مقامات پر ٹریفک جام کی اطلاعات ملی ہیں۔ اس دوران گریٹر حیدرآباد میںونسپل کارپوریشن نے شہریوں سے چوکنا رہنے کی خواہش کی ہے۔ بارش کے ساتھ ہی پرانے شہر کے کئی علاقوں میں برقی سربراہی منقطع ہو گئی۔ اسی دوران محکمہ موسمیات میں تلنگانہ میں اگلے پانچ دنوں تک گرج چمک اور ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ حیدرآباد کے علاوہ اضلاع منچریال،جئے شنکر بھوپال پلی، مولوگ، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، یادادری بھونگیر، رنگا ریڈی، سنگا ریڈی، میدک، ونپرتی، نارائن پیٹ

 

گدوال اور جگتیال میں بھی آج گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی خیاسی کی گئی ہے۔ 40 تا 50 کیلو میٹر کے رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔اسی دوران بعض اطلاع سے بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عادل آباد، آصف آباد، نظام آباد، نرمل،میدک، سوریہ پیٹ سمیت کئی اضلاع میں بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button