تلنگانہ

سعودی عرب میں دو حیدرآبادی خواتین سڑک حادثہ میں جاں بحق _ عید کی نماز ادا کرنے مکہ کے سفر کے دوران حادثہ

جدہ، 15 اپریل ( عرفان محمد  ) سعودی عرب میں دو  حیدرآبادی خواتین  سڑک حادثہ میں اس وقت جاں بحق ہوگئے جب یہ دونوں اپنے افراد خاندان کے ساتھ دمام سے مقدس شہر مکہ عید الفطر کی نماز ادا کرنے جا رہے تھے کہ  کار حادثے میں دو خواتین کی موت ہو گئی۔ یہ دونوں آپس میں جیٹھانی اور دیورانی بتائے گئے ہیں

 

دو بھائی اپنے  افراد خاندان کے ساتھ عید کی نماز ادا کرنے مکہ جا رہے تھے کہ ریاض مکہ ہائی وے پر عفیف کے قریب ان کی کار کو حادثہ پیش آیا اور دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

 

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فرحت انجم حسینی کے نام سے ہوئی ہے جو دمام کی ایک یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام کر رہی تھیں اور ان کی بہن راشدہ فاروقی جو ایک گھریلو خاتون تھیں۔ ان کی میتیں عفیف کے مردہ خانے میں رکھی گئیں۔اگرچہ یہ المناک حادثہ پیر، 8 اپریل کو پیش آیا تھا تاہم تاخیر سے اس کی اطلاع ملی ہے

 

فرحت انجم، شہاب الدین فاروقی کی اہلیہ ہیں اور راشدہ فاروقی ،  رفیع الدین فاروقی کی اہلیہ ہیں، دونوں کا تعلق حیدرآباد شہر سے تھا اور دمام میں طویل عرصے سے کام کر رہے تھے۔

 

متوفی کے گھر والوں کے مطابق عید کی تعطیلات کی وجہ سے ضروری دستاویزات کی تکمیل میں تاخیر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے تدفین میں تاخیر ہو رہی ہے، گھر والوں کے مطابق، عفیف میں ان دونوں کی تدفین کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button