ایجوکیشن

بودھن مولانا آزاد فاصلاتی تعلیم کے مختلف کورسیس میں رجسڑیشن کی تاریخ مزید توسیع

بودھن(راشت) ڈاکڑناہیدہ بیگم کوآرڈینیڑ بودھن مولانا آزادنیشنل اردویونیورسٹی فاصلاتی تعلیم نےاپنا ایک پریس نوٹ جاری کرتےہوئےبتلایا کہ مولانا آزادنیشنل اردویونیورسٹی اسٹیڈی سنٹربودھن میں فاصلاتی طریقہ تعلیم کےمختلف پی جی اور یوجی کورسیس

 

جن میں ایم اے (اردو)، ایم اے (انگریزی)،ایم اے (اسلامک اسٹڈیز)،ایم اے(تاریخ)۔ایم اے (عربی)’ایم اے( ہندی) کےساتھ ساتھ بی اے، بی کام ،بی۔ایس سی(لائف سائنس),بی ایس سی(ایم پی سی) اور ڈپلومہ ان ٹیچ انگلیش ، ڈپلومہ ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن ، سرٹیفکیٹ کورس اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اورسرٹیفیکٹ کورس فنکشنل انگلش شامل ہیں۔

 

تعلیمی سال 2024-2023 کےلیےفاصلاتی تعلیم مولانا آزادنیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے داخلوں کے رجسڑیشن کی آخری تاریخ میں مزیدتوسیع کرتےہوئے 18/اکٹوبر 2023 کر دی گئی ہےجبکہ کورسیس کی فیس کی ادائیگی کی تاریخ میں بھی یونیورسٹی کی جانب سے توسیع کرتےہوئے 20/اکٹوبر2023 مقرکی گئی ہے۔لہذا ایسے خواشمند طلباءوطالبات جوانٹرمیڈیٹ اورڈگری کےبعدبھی گھربیھٹےاپنی آگےکی تعلیم کوجاری رکھنا چاہتےہیں وہ اس سنہری موقع سے ضروراستفادہ حاصل کریں۔

 

واضع رہے کہ امسال فاصلاتی تعلیم مولانا آزادیونیورسٹی حیدرآبادکی جانب سے صرف بودھن اسٹیڈی سنڑمیں ہی بی ایس سی(لائف سائنس)اور بی ایس سی(ایم پی سی) کورسیس کی اجاذت دی گئ۔مولانا آزادفاصلاتی تعلیم کےبودھن اسٹیڈی سنٹرمیں داخلہ کےلیےخواہشمندطلباء

(9440019307)

,۔دیے گیے نمبرات پرربط پیداکرکے داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button